5. تاکہ مَیں تیرے برگُزِیدوں کی اِقبال مندی دیکھُوںاور تیری قَوم کی شادمانی میں شاد رہُوںاور تیری مِیراث کے لوگوں کے ساتھ فخر کرُوں ۔
6. ہم نے اور ہمارے باپ دادا نے گُناہ کِیا۔ہم نے بدکاری کی ۔ ہم نے شرارت کے کام کِئے۔
7. ہمارے باپ دادا مِصر میں تیرے عجائِب نہ سمجھے۔اُنہوں نے تیری شفقت کی کثرت کو یاد نہ کِیا۔بلکہ سمُندر پر یعنی بحرِ قُلز م پر باغی ہُوئے۔
8. تَو بھی اُس نے اُن کو اپنے نام کی خاطِر بچایاتاکہ اپنی قُدرت ظاہِر کرے۔
9. اُس نے بحرِ قُلزم کو ڈانٹا اور وہ سُوکھ گیا۔وہ اُن کو گہراؤ میں سے اَیسے نِکال لے گیا جَیسےبیابان میں سے
10. اور اُس نے اُن کو عداوت رکھنے والے کے ہاتھسے بچایااور دُشمن کے ہاتھ سے چُھڑایا۔
11. سمُندر نے اُن کے مُخالِفوں کو چُھپا لِیا۔اُن میں سے ایک بھی نہ بچا۔
12. تب اُنہوں نے اُس کے قَول کا یقِین کِیااور اُس کی مدح سرائی کرنے لگے۔
13. پِھر وہ جلد اُس کے کاموں کو بُھول گئےاور اُس کی مشوَرت کا اِنتظار نہ کِیا
14. بلکہ بیابان میں بڑی حِرص کی۔اور صحرا میں خُدا کو آزمایا۔
15. سو اُس نے اُن کی مُراد تو پُوری کر دیپر اُن کی جان کو سُکھا دِیا۔
16. اُنہوں نے خَیمہ گاہ میں مُوسیٰ پراور خُداوند کے مُقدّس مَرد ہارُون پر حسد کِیا۔
17. سو زمِین پھٹی اور داتن کو نِگل گئیاور ابِیرا م کی جماعت کو کھا گئی