زبُو 106:39-46 Urdu Bible Revised Version (URD)

39. یُوں وہ اپنے ہی کاموں سے آلُودہ ہو گئےاور اپنے فِعلوں سے بے وفا بنے۔

40. اِس لِئے خُداوند کا قہر اپنے لوگوں پر بھڑکااور اُسے اپنی مِیراث سے نفرت ہو گئی

41. اور اُس نے اُن کو قَوموں کے قبضہ میں کر دِیااور اُن سے عداوت رکھنے والے اُن پرحُکمران ہو گئے۔

42. اُن کے دُشمنوں نے اُن پر ظُلم کِیااور وہ اُن کے محکُوم ہو گئے۔

43. اُس نے تو بار ہا اُن کو چُھڑایالیکن اُن کا مشوَرہ باغیانہ ہی رہااور وہ اپنی بدکاری کے باعِث پست ہو گئے۔

44. تَو بھی جب اُس نے اُن کی فریاد سُنیتو اُن کے دُکھ پر نظر کی۔

45. اور اُس نے اُن کے حق میں اپنے عہد کو یاد کِیااور اپنی شفقت کی کثرت کے مُطابِق ترس کھایا۔

46. اُس نے اُن کو اسِیر کرنے والوں کے دِل میںاُن کے لِئے رحم ڈالا۔

زبُو 106