زبُو 103:8-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. خُداوند رحِیم اور کرِیم ہے۔قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی۔

9. وہ سدا جِھڑکتا نہ رہے گا۔وہ ہمیشہ غضب ناک نہ رہے گا۔

10. اُس نے ہمارے گُناہوں کے مُوافِق ہم سے سلُوکنہیں کِیااور ہماری بدکارِیوں کے مُطابِق ہم کو بدلہ نہیں دِیا۔

11. کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہےاُسی قدر اُس کی شفقت اُن پر ہے جو اُس سےڈرتے ہیں۔

12. جَیسے پُورب پچھم سے دُور ہےوَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں

زبُو 103