زبُو 103:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہاور جوکُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کومُبارک کہے۔

2. اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہاور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔

3. وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے ۔

4. وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے ۔

5. وہ تُجھے عُمر بھر اچھّی اچھّی چِیزوں سے آسُودہ کرتا ہے ۔تُو عُقاب کی مانِند ازسرِ نَو جوان ہوتا ہے۔

6. خُداوند سب مظلُوموں کے لِئےصداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔

7. اُس نے اپنی راہیں مُوسیٰ پراور اپنے کام بنی اِسرائیل پر ظاہِر کِئے

8. خُداوند رحِیم اور کرِیم ہے۔قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی۔

9. وہ سدا جِھڑکتا نہ رہے گا۔وہ ہمیشہ غضب ناک نہ رہے گا۔

10. اُس نے ہمارے گُناہوں کے مُوافِق ہم سے سلُوکنہیں کِیااور ہماری بدکارِیوں کے مُطابِق ہم کو بدلہ نہیں دِیا۔

زبُو 103