14. اِس لِئے کہ تیرے بندے اُس کے پتھّروں کو چاہتےاور اُس کی خاک پر ترس کھاتے ہیں۔
15. اور قَوموں کو خُداوند کے نام کااور زمِین کے سب بادشاہوں کو تیرے جلال کاخَوف ہوگا۔
16. کیونکہ خُداوند نے صِیُّون کو بنایا ہے۔وہ اپنے جلال میں ظاہِر ہُؤا ہے۔
17. اُس نے بیکسوں کی دُعا پر توجُّہ کیاور اُن کی دُعا کو حقِیر نہ جانا۔
18. یہ آیندہ پُشت کے لِئے لِکھا جائے گااور ایک قَوم پَیدا ہو گی جو خُداوند کی سِتایش کرے گی۔
19. کیونکہ اُس نے اپنے مَقدِس کی بُلندی پر سے نِگاہ کی ۔خُداوند نے آسمان پر سے زمِین پر نظر کی۔
20. تاکہ اسِیر کا کراہنا سُنےاور مَرنے والوں کو چُھڑا لے۔
21. تاکہ لوگ صِیُّون میں خُداوند کے نام کا اِظہاراور یروشلِیم میں اُس کی تعرِیف کریں۔
22. جب خُداوند کی عِبادت کے لِئےقَومیں اور مملکتیں مِل کر جمع ہوں۔
23. اُس نے راہ میں میرا زور گھٹا دِیا۔اُس نے میری عُمر کوتاہ کر دی۔
24. مَیں نے کہا اَے میرے خُدا! مُجھے آدھی عُمر میں نہ اُٹھاتیرے برس پُشت در پُشت ہیں۔
25. تُو نے قدِیم سے زمِین کی بُنیاد ڈالی۔آسمان تیرے ہاتھ کی صنعت ہے۔
26. وہ نیست ہو جائیں گے پر تُو باقی رہے گا۔بلکہ وہ سب پوشاک کی مانِند پُرانے ہو جائیں گے۔تُو اُن کو لِباس کی مانِند بدلے گااور وہ بدل جائیں گے
27. پر تُو لاتبدِیل ہےاور تیرے برس لااِنتہا ہوں گے۔
28. تیرے بندوں کے فرزند برقرار رہیں گےاور اُن کی نسل تیرے حضُور قائِم رہے گی۔