15. شرِیر کا بازُو توڑ دے۔اور بدکار کی شرارت کو جب تک نابُود نہ ہو ڈھُونڈڈھُونڈ کر نِکا ل ۔
16. خُداوند ابدُالآباد بادشاہ ہے ۔قَومیں اُس کے مُلک میں سے نابُود ہو گئِیں ۔
17. اَے خُداوند! تُو نے حلِیموں کا مُدّعا سُن لِیا ہے ۔تُو اُن کے دِل کو تیّار کرے گا۔ تُو کان لگا کرسُنے گا
18. کہ یتِیم اور مظلُوم کا اِنصاف کرےتاکہ اِنسان جو خاک سے ہے پِھر نہ ڈ ر ا ئے ۔