1. پس یہُودی کو کیا فَوقِیّت ہے اور خَتنہ سے کیا فائِدہ؟۔
2. ہر طرح سے بُہت ۔ خاص کر یہ کہ خُدا کا کلام اُن کے سپُرد ہُؤا۔
3. اگر بعض بے وفا نِکلے تو کیا ہُؤا؟ کیا اُن کی بے وفائی خُدا کی وفاداری کو باطِل کر سکتی ہے؟۔
4. ہرگِز نہیں ۔ بلکہ خُدا سچّا ٹھہرے اور ہر ایک آدمی جُھوٹا ۔ چُنا نچہ لِکھا ہے کہتُو اپنی باتوں میں راست بازٹھہرےاور اپنے مُقدّمہ میں فتح پائے۔
5. اگر ہماری ناراستی خُدا کی راست بازی کی خُوبی کو ظاہِر کرتی ہے تو ہم کیا کہیں؟ کیا یہ کہ خُدا بے اِنصاف ہے جو غضب نازِل کرتا ؟ (مَیں یہ بات اِنسان کی طرح کہتا ہُوں)۔
6. ہرگِز نہیں ۔ ورنہ خُدا کیوں کر دُنیا کا اِنصاف کرے گا؟۔
7. اگر میرے جُھوٹ کے سبب سے خُدا کی سچّائی اُس کے جلال کے واسطے زیادہ ظاہِر ہُوئی تو پِھر کیوں گُنہگار کی طرح مُجھ پر حُکم دِیا جاتا ہے؟۔