رُومِیوں 15:6-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. تاکہ تُم یک دِل اور یک زُبان ہو کر ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی تمجِید کرو۔

7. پس جِس طرح مسِیح نے خُدا کے جلال کے لِئے تُم کو اپنے ساتھ شامِل کر لِیا ہے اُسی طرح تُم بھی ایک دُوسرے کو شامِل کر لو۔

8. مَیں کہتا ہُوں کہ مسِیح خُدا کی سچّائی ثابِت کرنے کے لِئے مَختُونوں کا خادِم بنا تاکہ اُن وعدوں کو پُورا کرے جو باپ دادا سے کِئے گئے تھے۔

9. اور غَیر قَومیں بھی رَحم کے سبب سے خُدا کی حمد کریں ۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہاِس واسطے مَیں غَیر قَوموں میں تیرا اِقرارکروں گااور تیرے نام کے گِیت گاؤُں گا۔

10. اور پِھر وہ فرماتا ہے کہاَے غَیر قَومو! اُس کی اُمّت کے ساتھ خُوشی کرو۔

11. پِھر یہ کہاَے سب غَیر قَومو! خُداوند کی حمدکرواور سب اُمّتیں اُس کی سِتایش کریں۔

12. اور یسعیا ہ بھی کہتا ہے کہیسّی کی جَڑ ظاہِر ہوگییعنی وہ شخص جو غَیر قَوموں پر حُکومت کرنے کواُٹھے گااُسی سے غَیر قَومیں اُمّید رکھّیں گی۔

13. پس خُدا جو اُمّید کا چشمہ ہے تُمہیں اِیمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمِینان سے معمُور کرے تاکہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمّید زِیادہ ہوتی جائے۔

14. اور اَے میرے بھائِیو! مَیں خُود بھی تُمہاری نِسبت یقِین رکھتا ہُوں کہ تُم آپ نیکی سے معمُور اور تمام مَعرفت سے بھرے ہو اور ایک دُوسرے کو نصِیحت بھی کر سکتے ہو۔

15. تَو بھی مَیں نے بعض جگہ زِیادہ دِلیری کے ساتھ یاد دِلانے کے طَور پر اِس لِئے تُم کو لِکھا کہ مُجھ کو خُدا کی طرف سے غَیر قَوموں کے لِئے مسِیح یِسُوع کے خادِم ہونے کی تَوفِیق مِلی ہے۔

16. کہ مَیں خُدا کی خُوشخبری کی خِدمت کاہِن کی طرح انجام دُوں تاکہ غَیر قَومیں نذر کے طَور پر رُوحُ القُدس سے مُقدّس بن کر مقبُول ہو جائیں۔

17. پس مَیں اُن باتوں میں جو خُدا سے مُتعلِّق ہیں مسِیح یِسُو ع کے باعِث فخر کر سکتا ہُوں۔

18. کیونکہ مُجھے اَور کِسی بات کے ذِکر کرنے کی جُرأت نہیں سِوا اُن باتوں کے جو مسِیح نے غَیر قَوموں کے تابِع کرنے کے لِئے قَول اور فِعل سے نِشانوں اور مُعجِزوں کی طاقت سے اور رُوحُ القُدس کی قُدرت سے میری وساطت سے کِیں۔

19. یہاں تک کہ مَیں نے یروشلِیم سے لے کر چاروں طرف اِلرُِّکُم تک مسِیح کی خُوشخبری کی پُوری پُوری مُنادی کی۔

20. اور مَیں نے یِہی حَوصلہ رکھّا کہ جہاں مسِیح کا نام نہیں لِیا گیا وہاں خُوشخبری سُناؤُں تاکہ دُوسرے کی بُنیاد پر عِمارت نہ اُٹھاؤُں۔

21. بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہوکہجِن کو اُس کی خبر نہیں پُہنچی وہ دیکھیں گےاور جِنہوں نے نہیں سُنا وہ سمجھیں گے۔

رُومِیوں 15