رُومِیوں 10:19-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. پِھر مَیں کہتا ہُوں کیا اِسرا ئیل واقِف نہ تھا؟ اوّل تو مُوسیٰ کہتا ہے کہمَیں اُن سے تُم کو غَیرت دِلاؤُں گاجو قَوم ہی نہیں ۔ایک نادان قَوم سےتُم کو غُصّہ دِلاؤُں گا۔

20. پِھر یسعیا ہ بڑا دِلیر ہو کر یہ کہتا ہے کہجِنہوں نے مُجھے نہیں ڈُھونڈا اُنہوں نے مُجھے پا لِیا ۔جِنہوں نے مُجھ سے نہیں پُوچھا اُن پر مَیں ظاہِرہو گیا۔

21. لیکن اِسرا ئیل کے حق میں یُوں کہتا ہے کہ مَیں دِن بھر ایک نافرمان اور حُجّتی اُمّت کی طرف اپنے ہاتھ بڑھائے رہا۔

رُومِیوں 10