رُوت 1:3-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اور نعومی کا شَوہر الِیملک مَر گیا ۔ پس وہ اور اُس کے دونوں بیٹے باقی رہ گئے۔

4. اُن دونوں نے ایک ایک موآبی عَورت بیاہ لی ۔ اِن میں سے ایک کا نام عُرفہ اور دُوسری کا رُوت تھا اور وہ دس برس کے قرِیب وہاں رہے۔

5. اور محلو ن اور کِلیو ن دونوں مَر گئے ۔ سو وہ عَورت اپنے دونوں بیٹوں اور خاوند سے چُھوٹ گئی۔

6. تب وہ اپنی دونوں بہُوؤں کو لے کر اُٹھی کہ موآ ب کے مُلک سے لَوٹ جائے اِس لِئے کہ اُس نے موآ ب کے مُلک میں یہ حال سُنا کہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو روٹی دی اور یُوں اُن کی خبر لی۔

7. سو وہ اُس جگہ سے جہاں وہ تھی دونوں بہُوؤں کو ساتھ لے کر چل نِکلی اور وہ سب یہُوداہ کی سرزمِین کو لَوٹنے کے لِئے راستہ پر ہو لِیں۔

رُوت 1