خُرُوج 4:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب مُوسیٰ نے جواب دِیا لیکن وہ تو میرا یقیِن ہی نہیں کریں گے نہ میری بات سُنیں گے ۔ وہ کہیں گے خُداوند تُجھے دِکھائی نہیں دِیا۔

2. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟اُس نے کہا لاٹھی۔

3. پِھر اُس نے کہا کہ اُسے زمِین پر ڈال دے ۔ اُس نے اُسے زمِین پر ڈالا اور وہ سانپ بن گئی اور مُوسیٰ اُس کے سامنے سے بھاگا۔

4. تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا ہاتھ بڑھا کر اُس کی دُم پکڑ لے (اُس نے ہاتھ بڑھایا اور اُسے پکڑ لِیا ۔ وہ اُس کے ہاتھ میں لاٹھی بن گیا)۔

5. تاکہ وہ یقِین کریں کہ خُداوند اُن کے باپ دادا کا خُدا ابرہام کا خُدا اِضحاق کا خُدا اور یعقُوب کا خُدا تُجھ کو دِکھائی دِیا۔

خُرُوج 4