خُرُوج 39:25-43 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. اور خالِص سونے کی گھنٹیاں بنا کر اُن کو جُبّہ کے دامن کے گھیر میں چاروں طرف اناروں کے درمِیان لگایا۔

26. پس جُبّہ کے دامن کے سارے گھیر میں خِدمت کرنے کے لِئے ایک ایک گھنٹی تھی اور پِھر ایک ایک انار جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا۔

27. اور اُنہوں نے بارِیک کتان کے بُنے ہُوئے کُرتے ہارُو ن اور اُس کے بیٹوں کے لِئے بنائے۔

28. اور بارِیک کتان کا عمامہ اور بارِیک کتان کی خُوب صُورت پگڑیاں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے پاجامے۔

29. اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان اور آسمانی ۔ ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کا بیل بُوٹے دار کمر بند بھی بنایا جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کِیا تھا۔

30. اور اُنہوں نے مُقدّس تاج کا پتّر خالِص سونے کا بنا کر اُس پر انگشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کِیا خُداوند کے لِئے مُقدّس۔

31. اور اُسے عمامہ کے ساتھ اُوپر باندھنے کے لِئے اُس میں ایک نِیلا فِیتہ لگایا جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کِیا تھا۔

32. اِس طرح خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کا سب کام ختم ہُؤا اور بنی اِسرائیل نے سب کُچھ جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی کِیا۔

33. اور وہ مسکن کو مُوسیٰ کے پاس لائے یعنی خَیمہ اور اُس کا سارا سامان ۔ اُس کی گُھنڈیاں اور تختے اور بینڈے اور سُتُون اور خانے۔

34. اور گھٹاٹوپ ۔ مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالوں کا غِلاف اور تخس کی کھالوں کا غِلاف اور بِیچ کا پردہ۔

35. شہادت کا صندُوق اور اُس کی چوبیں اور سرپوش۔

36. اور میز اور اُس کے سب ظُروف اور نذر کی روٹی۔

37. اور پاک شمعدان اور اُس کی سجاوٹ کے چراغ اور اُس کے سب ظُروف اور جلانے کا تیل۔

38. اور زرِّین قُربان گاہ اور مَسح کرنے کا تیل اور خُوشبُودار بخُور اور خَیمہ کے دروازہ کا پردہ۔

39. اور پِیتل منڈھا ہُؤا مذبح اور پِیتل کی جھنجری اور اُس کی چوبیں اور اُس کے سب ظُروف اور حَوض اور اُس کی کُرسی۔

40. صحن کے پردے اور اُن کے سُتُون اور خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ اور اُس کی رسِّیاں اور میخیں اور خَیمۂِ اِجتماع کے کام کے لِئے مسکن کی عِبادت کے سب سامان۔

41. اور پاک مقام کی خِدمت کے لِئے کڑھے ہُوئے لِباس اور ہارُو ن کاہِن کے مُقدّس لِباس اور اُس کے بیٹوں کے لِباس جِن کو پہن کر اُن کو کاہِن کی خِدمت کو انجام دینا تھا۔

42. جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کِیا تھا اُسی کے مُطابِق بنی اِسرائیل نے سب کام بنایا۔

43. اور مُوسیٰ نے سب کام کا مُلاحظہ کِیا اور دیکھا کہ اُنہوں نے اُسے کر لِیا ہے ۔ جَیسا خُداوند نے حُکم دِیا تھا اُنہوں نے سب کُچھ وَیسا ہی کِیا اور مُوسیٰ نے اُن کو برکت دی۔

خُرُوج 39