خُرُوج 30:8-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور زوال غرُوب کے درمیان بھی جب ہارُو ن چراغوں کو رَوشن کرے تب بخُور جلائے ۔ یہ بخُور خُداوند کے حضُور تُمہاری پُشت در پُشت ہمیشہ جلایا جائے۔

9. اور تُم اُس پر اَور طرح کا بخُور نہ جلانا نہ اُس پر سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی چڑھانا اور کوئی تپاون بھی اُس پر نہ تپانا۔

10. اور ہارُو ن سال میں ایک بار اُس کے سِینگوں پر کفّارہ دے ۔ تُمہاری پُشت در پُشت سال میں ایک بار اِس خطا کی قُربانی کے خُون سے جو کفّارہ کے لِئے ہو اُس کے واسطے کفّارہ دِیا جائے ۔ یہ خُداوند کے لِئے سب سے زِیادہ پاک ہے۔

11. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔

12. جب تُو بنی اِسرائیل کا شُمار کرے تو جِتنوں کا شُمار ہُؤا ہو وہ فی مَرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فِدیہ خُداوند کے لِئے دیں تاکہ جب تُو اُن کا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کوئی وبا اُن میں پَھیلنے نہ پائے۔

13. ہر ایک جو نِکل نِکل کر شُمار کِئے ہُوؤں میں مِلتا جائے وہ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے نِیم مِثقال دے ۔ مِثقال بِیس جِیرہ کی ہوتی ہے ۔ یہ نِیم مِثقال خُداوند کے لِئے نذر ہے۔

خُرُوج 30