31. اور تُو خالِص سونے کا ایک شمعدان بنانا ۔ وہ شمعدان اور اُس کا پایہ اور ڈنڈی سب گھڑ کر بنائے جائیں اور اُس کی پیالیاں اور لٹُّو اور اُس کے پُھول سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں۔
32. اور اُس کے دونوں پہلُوؤں سے چھ شاخیں باہر کو نِکلتی ہوں ۔ تین شاخیں شمعدان کے ایک پہلُو سے نِکلیں اور تین دُوسرے پہلُو سے۔
33. ایک شاخ میں بادام کے پُھول کی صُورت کی تین پِیالیاں ۔ ایک لٹُّو اور ایک پُھول ہو اور دُوسری شاخ میں بھی بادام کے پُھول کی صُورت کی تین پِیالیاں ایک لٹُّو اور ایک پُھول ہو ۔ اِسی طرح شمعدان کی چھئوں شاخوں میں یہ سب لگا ہُؤا ہو۔
34. اور خُود شمعدان میں بادام کے پُھول کی صُورت کی چار پِیالیاں اپنے اپنے لٹُّو اور پُھول سمیت ہوں۔
35. اور دو شاخوں کے نِیچے ایک لٹّوُ ۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور پِھر دو شاخوں کے نِیچے ایک لٹّوُ ۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور پِھر دو شاخوں کے نِیچے ایک لٹُّو ۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں ۔ شمعدان کی چھئوں باہر کو نِکلی ہُوئی شاخیں اَیسی ہی ہوں۔
36. یعنی لٹُّو اور شاخیں اور شمعدان سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں ۔ یہ سب کا سب خالِص سونے کے ایک ہی ٹُکڑے سے گھڑ کر بنایا جائے۔
37. اور تُو اُس کے لِئے سات چراغ بنانا ۔ یہی چراغ جلائے جائیں تاکہ شمعدان کے سامنے رَوشنی ہو۔
38. اور اُس کے گُلگِیر اور گُلدان خالِص سونے کے ہوں۔
39. شمعدان اور یہ سب ظُروف ایک قنطار خالِص سونے کے بنے ہُوئے ہوں۔
40. اور دیکھ تُو اِن کو ٹھیک اِن کے نمُونہ کے مُطابِق جو تُجھے پہاڑ پر دِکھایاگیا ہے بنانا۔