خُرُوج 21:4-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اگر اُس کے آقا نے اُس کابیاہ کرایا ہو اور اُس عَورت کے اُس سے بیٹے اور بیٹیاں ہُوئی ہوں تو وہ عَورت اور اُس کے بچّے اُس آقا کے ہو کر رہیں اور وہ اکیلا چلا جائے۔

5. پر اگر وہ غُلام صاف کہہ دے کہ مَیں اپنے آقا سے اور اپنی بِیوی اور بچّوں سے مُحبّت رکھتا ہُوں ۔ مَیں آزاد ہو کر نہیں جاؤُں گا۔

6. تو اُس کا آقا اُسے خُدا کے پاس لے جائے اور اُسے دروازہ پر یا دروازہ کی چوکھٹ پر لا کر سُتاری سے اُس کاکان چھیدے ۔ تب وہ ہمیشہ اُس کی خِدمت کرتا رہے۔

7. اور اگر کوئی شخص اپنی بیٹی کو لَونڈی ہونے کے لِئے بِیچ ڈالے تو وہ غُلاموں کی طرح چلی نہ جائے۔

8. اگر اُس کا آقا جِس نے اُس سے نِسبت کی ہے اُس سے خُوش نہ ہوتو وہ اُس کافِدیہ منظُور کرے پر اُسے یہ اِختیار نہ ہو گا کہ اُس کو کِسی اجنبی قَوم کے ہاتھ بیچے کیونکہ اُس نے اُس سے دغابازی کی۔

خُرُوج 21