خُرُوج 18:8-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور مُوسیٰ نے اپنے خُسر کو بتایا کہ خُداوند نے اِسرا ئیل کی خاطِر فِرعو ن کے ساتھ کیا کیا کِیا اور اِن لوگوں پر راستہ میں کیا کیا مُصیبتیں پڑیں اور خُداوند اُن کو کِس کِس طرح بچاتا آیا۔

9. اور یتِرو اِن سب اِحسانوں کے سبب سے جو خُداوند نے اِسرا ئیل پر کِئے کہ اُن کو مِصریوں کے ہاتھ سے نجات بخشی باغ باغ ہُؤا۔

10. اور یِترو نے کہا خُداوند مُبارک ہو جِس نے تُم کو مِصریوں کے ہاتھ اور فِرعو ن کے ہاتھ سے نجات بخشی اور جِس نے اِس قوم کو مِصریوں کے پنجہ سے چُھڑایا۔

11. اب مَیں جان گیا کہ خُداوند سب معبُودوں سے بڑا ہے کیونکہ وہ اُن کاموں میں جو اُنہوں نے غرُور سے کِئے اُن پر غالِب ہُؤا۔

خُرُوج 18