خُرُوج 18:23-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. اگر تُویہ کام کرے اور خُدا بھی تُجھے اَیسا ہی حُکم دے تو تُو سب کُچھ جھیل سکے گا اور یہ لوگ بھی اپنی جگہ اِطمِینان سے جائیں گے۔

24. اور مُوسیٰ نے اپنے خُسر کی بات مان کر جَیسا اُس نے بتایا تھا وَیسا ہی کِیا۔

25. چُنانچہ مُوسیٰ نے سب اِسرائیلیوں میں سے لائِق اشخاص چُنے اور اُن کو ہزار ہزار اور سَو سَو اور پچاس پچاس اور دس دس آدمیوں کے اُوپر حاکِم مُقرّر کِیا۔

26. سو یہی ہر وقت لوگوں کا اِنصاف کرنے لگے ۔ مُشکِل مُقدمات تو وہ مُوسیٰ کے پاس لے آتے تھے پر چھوٹی چھوٹی باتوں کا فَیصلہ خُود ہی کر دیتے تھے۔

27. پِھر مُوسیٰ نے اپنے خُسر کو رُخصت کِیا اور وہ اپنے وطن کو روانہ ہو گیا۔

خُرُوج 18