خُرُوج 18:12-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اور مُوسیٰ کے خُسر یتِرو نے خُدا کے لِئے سوختنی قُربانی اور ذبیحے چڑھائے اور ہارُو ن اور اِسرا ئیل کے سب بزُرگ مُوسیٰ کے خُسر کے ساتھ خُدا کے حضُور کھانا کھانے آئے۔

13. اور دُوسرے دِن مُوسیٰ لوگوں کی عدالت کرنے بَیٹھا اور لوگ مُوسیٰ کے آس پاس صُبح سے شام تک کھڑے رہے۔

14. اور جب مُوسیٰ کے خُسر نے سب کُچھ جو وہ لوگوں کے لِئے کرتا تھا دیکھ لِیا تو اُس سے کہا یہ کیا کام ہے جو تُو لوگوں کے لِئے کرتا ہے؟ تُو کیوں آپ اکیلا بَیٹھتا ہے اور سب لوگ صُبح سے شام تک تیرے آس پاس کھڑے رہتے ہیں؟۔

15. مُوسیٰ نے اپنے خُسر سے کہا اِس کا سبب یہ ہے کہ لوگ میرے پاس خُدا سے دریافت کرنے کے لِئے آتے ہیں۔

16. جب اُن میں کُچھ جھگڑا ہوتا ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں اور مَیں اُن کے درمیان اِنصاف کرتا اور خُدا کے احکام اور شرِیعت اُن کو بتاتا ہُوں۔

17. تب مُوسیٰ کے خُسر نے اُس سے کہا کہ تُو اچّھا کام نہیں کرتا۔

خُرُوج 18