1. اور جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰ اور اپنی قَوم اِسرائیل کے لِئے کِیا اور جِس طرح سے خُداوند نے اِسرا ئیل کو مِصر سے نِکالا سب مُوسیٰ کے خُسر یِترو نے جو مِدیا ن کا کاہِن تھا سُنا۔
2. اور مُوسیٰ کے خُسریتِرو نے مُوسیٰ کی بِیوی صفُّور ہ کو جو میکے بھیج دی گئی تھی۔
3. اور اُس کے دونوں بیٹوں کو ساتھ لِیا ۔ اِن میں سے ایک کا نام مُوسیٰ نے یہ کہہ کر جیر سوم رکھّا تھا کہ مَیں پردیس میں مُسافِر ہُوں۔
4. اور دُوسرے کا نام یہ کہہ کر الیعزر رکھّا تھا کہ میرے باپ کا خُدا میرا مددگار ہُؤا اور اُس نے مُجھے فِرعو ن کی تلوار سے بچایا۔
5. اور مُوسیٰ کا خُسر یتِرو اُس کے بیٹوں اور بِیوی کو لے کر مُوسیٰ کے پاس اُس بیابان میں آیا جہاں خُدا کے پہاڑ کے پاس اُس کا ڈیرا لگا تھا۔
6. اور مُوسیٰ سے کہا کہ مَیں تیرا خُسر یِترو تیری بِیوی کو اور اُس کے ساتھ اُس کے دونوں بیٹوں کو لے کر تیرے پاس آیا ہُوں۔
7. تب مُوسیٰ اپنے خُسر سے مِلنے کو باہر نِکلا اور کورنش بجا لا کر اُس کو چُوما اور وہ ایک دُوسرے کی خیر و عافیت پُوچھتے ہُوئے خَیمہ میں آئے۔