1. پِھر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سِین کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابِق سفر کرتی ہُوئی رفیدیم میں آکر ڈیرا کِیا ۔ وہاں اُن لوگوں کے پِینے کو پانی نہ مِلا۔
2. وہاں وہ لوگ مُوسیٰ سے جھگڑا کر کے کہنے لگے کہ ہم کو پِینے کو پانی دے ۔مُوسیٰ نے اُن سے کہا کہ تُم مُجھ سے کیوں جھگڑتے ہو اور خُداوند کو کیوں آزماتے ہو؟۔
3. وہاں اُن لوگوں کو بڑی پِیاس لگی ۔ سو وہ لوگ مُوسیٰ پر بُڑبُڑانے لگے اور کہا کہ تُو ہم کو اور ہمارے بچّوں اور چَوپایوں کو پِیاسا مارنے کے لِئے ہم لوگوں کو کیوں مُلکِ مِصر سے نِکال لایا؟۔