خُرُوج 1:6-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اور یُوسف اور اُس کے سب بھائی اور اُس پُشت کے سب لوگ مَر مِٹے۔

7. اور اِسرا ئیل کی اَولاد برومند اور کثِیرُالتّعداد اور فراوان اور نہایت زورآور ہو گئی اور وہ مُلک اُن سے بھر گیا۔

8. تب مِصر میں ایک نیا بادشاہ ہُؤا جو یُوسف کو نہیں جانتا تھا۔

9. اور اُس نے اپنی قَوم کے لوگوں سے کہا دیکھو اِسرائیلی ہم سے زِیادہ اور قوِی ہو گئے ہیں۔

10. سو آؤ ہم اُن کے ساتھ حِکمت سے پیش آئیں تا نہ ہو کہ جب وہ اَور زِیادہ ہو جائیں اور اُس وقت جنگ چِھڑ جائے تو وہ ہمارے دُشمنوں سے مِل کر ہم سے لڑیں اور مُلک سے نِکل جائیں۔

11. اِس لِئے اُنہوں نے اُن پر بیگار لینے والے مُقرّر کِئے جو اُن سے سخت کام لے لے کر اُن کو ستائیں ۔ سو اُنہوں نے فِرعو ن کے لِئے ذخِیرہ کے شہر پتو م اور رعمسیس بنائے۔

12. پر اُنہوں نے جِتنا اُن کو ستایا وہ اُتنا ہی زِیادہ بڑھتے اور پَھیلتے گئے ۔ اِس لِئے وہ لوگ بنی اِسرائیل کی طرف سے فِکرمند ہو گئے۔

13. اور مِصرِیوں نے بنی اِسرائیل پر تشدّد کر کر کے اُن سے کام کرایا۔

14. اور اُنہوں نے اُن سے سخت مِحنت سے گارا اور اِینٹ بنوا بنوا کر اور کھیت میں ہر قِسم کی خِدمت لے لے کر اُن کی زِندگی تلخ کی ۔ اُن کی سب خِدمتیں جو وہ اُن سے کراتے تھے تشدُّد کی تِھیں۔

15. تب مِصر کے بادشاہ نے عِبرانی دائِیوں سے جِن میں ایک کا نام سِفر ہ اور دُوسری کا فوعہ تھا باتیں کِیں۔

خُرُوج 1