اور جب اُن کے مقتُول ہر اُونچے ٹِیلے پر اور پہاڑوں کی سب چوٹِیوں پر اور ہر ایک ہرے درخت اور گھنے بلُوط کے نِیچے ہر جگہ جہاں وہ اپنے سب بُتوں کے لِئے خُوشبُو جلاتے تھے اُن کے بُتوں کے پاس اُن کی قُربان گاہوں کی چاروں طرف پڑے ہُوئے ہوں گے تب وہ پہچانیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔