20. اور تُو مہِینے کی ساتوِیں تارِیخ کو ہر ایک کے لِئے جو خطا کرے اور اُس کے لِئے بھی جو نادان ہے اَیسا ہی کرے گا ۔ اِسی طرح تُم مسکن کا کفّارہ دِیا کرو گے۔
21. تُم پہلے مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو عِیدِ فَسح منانا جو سات دِن کی عِید ہے اور اُس میں بے خمِیری روٹی کھائی جائے گی۔
22. اور اُسی دِن فرمانروا اپنے لِئے اور تمام اہلِ مملکت کے لِئے خطا کی قُربانی کے واسطے ایک بچھڑا تیّار کررکھّے گا۔