حِزقی ایل 43:23-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. اور جب تُو اُسے پاک کر چُکے تو ایک بے عَیب بچھڑا اور گلّہ کا ایک بے عَیب مینڈھا چڑھانا۔

24. اور تُو اُن کو خُداوند کے حضُور لانا اور کاہِن اُن پر نمک چِھڑکیں اور اُن کو سوختنی قُربانی کے لِئے خُداوند کے حضُور چڑھائیں۔

25. اور تُو سات دِن تک ہر روز ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے تیّار کر رکھنا ۔ وہ ایک بچھڑا اور گلّہ کا ایک مینڈھا بھی جو بے عَیب ہوں تیّار کر رکھّیں۔

26. سات دِن تک وہ مذبح کو کفّارہ دے کر پاک و صاف کریں گے اور اُس کو مخصُوص کریں گے۔

حِزقی ایل 43