20. زمِین سے دروازہ کے اُوپر تک اور ہَیکل کی دِیوار پر کرُّوبی اور کھجُور بنے تھے۔
21. اور ہَیکل کے دروازہ کے سُتُون چہار گوشہ تھےاور مَقدِس کے سامنے کی صُورت بھی اِسی طرح کی تھی۔
22. مذبح لکڑی کا تھا ۔ اُس کی اُونچائی تِین ہاتھ اور لمبائی دو ہاتھ تھی اور اُس کے کونے اور اُس کی کُرسی اور اُس کی دِیواریں لکڑی کی تھِیں اور اُس نے مُجھ سے کہا یہ خُداوند کے حضُور کی میز ہے۔
23. اور ہَیکل اور مَقدِس کے دو دو دروازے تھے۔
24. اور دروازوں کے دو دو پلّے تھے جو مُڑ سکتے تھے ۔ دو پلّے ایک دروازہ کے لِئے اور دو دُوسرے کے لِئے۔
25. اور اُن پر یعنی ہَیکل کے دروازوں پر کرُّوبی اور کھجُور بنے تھے جَیسے کہ دِیواروں پر بنے تھے اور باہر کی ڈیوڑھی کے رُخ پر تختہ بندی تھی۔