1. خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر تھا اور اُس نے مُجھے اپنی رُوح میں اُٹھا لِیا اور اُس وادی میں جو ہڈّ ِیوں سے پُر تھی مُجھے اُتار دِیا۔
2. اور مُجھے اُن کے آس پاس چَوگِرد پِھرایا اور دیکھ وہ وادی کے مَیدان میں بکثرت اور نِہایت سُوکھی تھِیں۔
3. اور اُس نے مُجھے فرمایا اَے آدم زاد کیا یہ ہڈّ ِیاں زِندہ ہو سکتی ہیں؟مَیں نے جواب دِیا اَے خُداوند خُداتُو ہی جانتا ہے۔
4. پِھر اُس نے مُجھے فرمایا تُو اِن ہڈِّیوں پر نبُوّت کر اور اِن سے کہہ اَے سُوکھی ہڈّ ِیو خُداوند کا کلام سُنو۔
5. خُداوند خُدا اِن ہڈِّیوں کو یُوں فرماتا ہے کہ مَیں تُمہارے اندر رُوح ڈالُوں گا اور تُم زِندہ ہو جاؤ گی۔