حِزقی ایل 32:21-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. وہ جو زورآوروں میں سب سے توانا ہیں پاتال میں اُس سے اور اُس کے مددگاروں سے مُخاطِب ہوں گے ۔ وہ پاتال میں اُتر گئے ۔ وہ بے حِس پڑے ہیں یعنی وہ نامختُون جو تلوار سے قتل ہُوئے۔

22. اسُور اور اُس کی تمام جمعِیّت وہاں ہیں ۔ اُس کی چاروں طرف اُن کی قبریں ہیں ۔ سب کے سب تلوار سے قتل ہُوئے ہیں۔

23. جِن کی قبریں پاتال کی تہ میں ہیں اور اُس کی تمام جمعِیّت اُس کی قبر کے گِردا گِرد ہے ۔ سب کے سب تلوار سے قتل ہُوئے جو زِندوں کی زمِین میں ہَیبت کا باعِث تھے۔

24. عَیلا م اور اُس کی تمام گروہ جو اُس کی قبر کے گِرداگِرد ہیں وہاں ہیں ۔ سب کے سب تلوار سے قتل ہُوئے ہیں ۔ وہ زمِین کے اسفل میں نامختُون اُتر گئے جو زِندوں کی زمِین میں ہَیبت کا باعِث تھے اور اُنہوں نے پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ خجالت اُٹھائی ہے۔

25. اُنہوں نے اُس کے لِئے اور اُس کی تمام گروہ کے لِئے مقتُولوں کے درمِیان بِستر لگایا ہے ۔ اُس کی قبریں اُس کے گِرداگِرد ہیں سب کے سب نامختُون تلوار سے قتل ہُوئے ہیں ۔ وہ زِندوں کی زمِین میں ہَیبت کا باعِث تھے اور اُنہوں نے پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ رُسوائی اُٹھائی ۔ وہ مقتُولوں میں رکھّے گئے۔

26. مسک اور تُوبل اور اُس کی تمام جمعِیّت وہاں ہیں ۔ اُس کی قبریں اُس کے گِرداگِرد ہیں ۔ سب کے سب نامختُون اور تلوار کے مقتُول ہیں ۔ اگرچہ زِندوں کی زمِین میں ہَیبت کا باعِث تھے۔

27. کیا وہ اُن بہادُروں کے ساتھ جو نامختُونوں میں سے قتل ہُوئے جو اپنے جنگ کے ہتھیاروں سمیت پاتال میں اُتر گئے پڑے نہ رہیں گے؟ اُن کی تلواریں اُن کے سروں کے نِیچے رکھّی ہیں اور اُن کی بدکرداری اُن کی ہڈِّیوں پر ہے کیونکہ وہ زِندوں کی زمِین میں بہادُروں کے لِئے ہَیبت کا باعِث تھے۔

28. اور تُو نامختُونوں کے درمِیان توڑا جائے گا اور تلوارکے مقتُولوں کے ساتھ پڑا رہے گا۔

29. وہاں ادُو م بھی ہے ۔ اُس کے بادشاہ اور اُس کے سب اُمراجو باوُجُود اپنی قُوّت کے تلوار کے مقتُولوں میں رکھّے گئے ہیں ۔ وہ نامختُونوں اور پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ پڑے رہیں گے۔

30. شِمال کے تمام اُمرا اور تمام صَیدانی جو مقتُولوں کے ساتھ پاتال میں اُتر گئے باوُجُود اپنے رُعب کے اپنی زورآوری سے شرمِندہ ہُوئے۔ وہ تلوار کے مقتُولوں کے ساتھ نامختُون پڑے رہیں گے اور پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ رُسوائی اُٹھائیں گے۔

31. فِرعو ن اُن کو دیکھ کر اپنی تمام جمعِیّت کی بابت تسلّی پذِیر ہو گا ۔ ہاں فِرعو ن اور اُس کا تمام لشکر جو تلوار سے قتل ہُوئے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

32. کیونکہ مَیں نے زِندوں کی زمِین میں اُس کی ہَیبت قائِم کی اور وہ تلوار کے مقتُولوں کے ساتھ نامختُونوں میں رکھّا جائے گا ۔ ہاں فِرعو ن اور اُس کی جمعِیّت خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

حِزقی ایل 32