حِزقی ایل 31:4-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. پانی نے اُس کی پرورِش کی ۔گہراؤ نے اُسے بڑھایا ۔اُس کی نہریں چاروں طرف جاری تِھیںاور اُس نے اپنی نالِیوں کو مَیدان کے سبدرختوں تک پُہنچایا۔

5. اِس لِئے پانی کی کثرت سےاُس کا قد مَیدان کے سب درختوں سے بُلند ہُؤااور جب وہ لہلہانے لگا تو اُس کی شاخیں فراواناور اُس کی ڈالِیاں دراز ہُوئِیں۔

6. ہوا کے سب پرِندے اُس کی شاخوں پر اپنےگھونسلے بناتے تھےاور اُس کی ڈالِیوں کے نِیچے سب دشتی حَیوانبچّے دیتے تھےاور سب بڑی بڑی قَومیں اُس کے سایہ میںبستی تِھیں۔

7. یُوں وہ اپنی بزُرگی میںاپنی ڈالِیوں کی درازی کے سبب سے خُوش نُما تھاکیونکہ اُس کی جڑوں کے پاس پانی کی کثرتتھی۔

8. خُدا کے باغ کے دیودار اُسے چُھپا نہ سکے ۔سرو اُس کی شاخوں اور چنار اُس کی ڈالِیوں کےبرابر نہ تھےاور خُداکے باغ کا کوئی درخت خُوب صُورتیمیں اُس کی مانِند نہ تھا۔

حِزقی ایل 31