8. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ موآ ب اور شعِیر کہتے ہیں کہ بنی یہُوداہ تمام قَوموں کی مانِند ہیں۔
9. اِس لِئے دیکھ مَیں موآ ب کے پہلُو کو اُس کے شہروں سے اُس کی سرحد کے شہروں سے جو زمِین کی شَوکت ہیں بَیت یسِیمو ت اور بعل معُون اور قریتا ئِم سے کھول دُوں گا۔
10. اور مَیں اہلِ مشرِق کو اُس کے اور بنی عمُّون کے خِلاف چڑھا لاؤُں گا کہ اُن پر قابِض ہوں تاکہ قَوموں کے درمِیان بنی عمُّون کا ذِکر باقی نہ رہے۔
11. اور مَیں موآ ب کو سزا دُوں گا اور وہ جانیں گے کہ خُداوندمَیں ہُوں۔
12. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ ادُو م نے بنی یہُوداہ سے کِینہ کشی کی اور اُن سے اِنتِقام لے کربڑا گُناہ کِیا۔
13. اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ادُو م پر ہاتھ چلاؤُں گا ۔ اُس کے اِنسان اور حَیوان کو نابُود کرُوں گا اور تِیمان سے لے کر اُسے وِیران کرُوں گا اور وہ ددا ن تک تلوار سے قتل ہوں گے۔
14. اور مَیں اپنی قَوم بنی اِسرائیل کے ہاتھ سے ادُو م سے اِنتقام لُوں گا اور وہ میرے غضب و قہر کے مُطابِق ادُو م سے سلُوک کریں گے اور وہ میرے اِنتقام کو معلُوم کریں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔
15. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ فلِستیوں نے کِینہ کشی کی اور دِل کی کِینہ وری سے اِنتقام لِیا تاکہ دائِمی عداوت سے اُسے ہلاک کریں۔
16. اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں فلِستیوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور کریتِیوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور سمُندر کے ساحِل کے باقی لوگوں کو ہلاک کرُوں گا۔
17. اور مَیں سخت عِتاب کر کے اُن سے بڑا اِنتقام لُوں گااور جب مَیں اُن سے اِنتقام لُوں گا تو وہ جانیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔