حِزقی ایل 22:11-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. کِسی نے دُوسرے کی بِیوی سے بدکاری کی اور کِسی نے اپنی بہُو سے بدذاتی کی اور کِسی نے اپنی بہن اپنے باپ کی بیٹی کو تیرے اندر رُسوا کِیا۔

12. تیرے اندر اُنہوں نے خُون ریزی کے لِئے رِشوت خواری کی ۔ تُو نے بیاج اور سُود لِیا اور ظُلم کر کے اپنے پڑوسی کو لُوٹا اور مُجھے فراموش کِیا خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

13. دیکھ تیرے ناروا نفع کے سبب سے جو تُو نے لِیا اور تیری خُون ریزی کے باعِث جو تیرے اندر ہُوئی مَیں نے تالی بجائی۔

14. کیا تیرا دِل برداشت کرے گا اور تیرے ہاتھوں میں زور ہو گا جب مَیں تیرا مُعاملہ فَیصل کرُوں گا؟ مَیں خُداوندنے فرمایا اور مَیں ہی کر دِکھاؤُں گا۔

15. ہاں مَیں تُجھ کو قَوموں میں پراگندہ اور مُلکوں میں تِتّربِتّر کرُوں گا اور تیری گندگی تُجھ میں سے نابُود کر دُوں گا۔

16. اور تُو قَوموں کے سامنے اپنے آپ میں ناپاک ٹھہرے گااور معلُوم کرے گا کہ مَیں خُداوند ہُوں۔

17. اور خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔

حِزقی ایل 22