حِزقی ایل 18:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔

2. کہ تُم اِسرائیل کے مُلک کے حق میں کیوں یہ مثل کہتے ہو کہباپ دادا نے کچّے انگُور کھائےاور اَولاد کے دانت کھٹّے ہُوئے؟۔

3. خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم کہ تُم پِھر اِسرائیل میں یہ مثل نہ کہو گے

4. دیکھ سب جانیں میری ہیں جَیسی باپ کی جان وَیسی ہی بیٹے کی جان بھی میری ہے ۔ جو جان گُناہ کرتی ہے وُہی مَرے گی۔

حِزقی ایل 18