1. اور خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
2. کہ اَے آدم زاد کیا تاک کی لکڑی اَور درختوں کی لکڑی سے یعنی شاخِ انگُور جنگل کے درختوں سے کُچھ بِہتر ہے؟۔
3. کیا اُس کی لکڑی کوئی لیتا ہے کہ اُس سے کُچھ بنائے؟ یا لوگ اُس کی کُھونٹِیاں بنا لیتے ہیں کہ اُن پر برتن لٹکائیں؟۔
4. دیکھ وہ آگ میں اِیندھن کے لِئے ڈالی جاتی ہے ۔ جب آگ اُس کے دونوں سِروں کو کھا گئی اور درمِیانی حِصّہ کو بھسم کر چُکی تو کیا وہ کِسی کام کی ہے؟۔
5. دیکھ جب وہ سالِم تھی تو کِسی کام کی نہ تھی اور جب آگ سے جل گئی تو کِس کام کی ہے؟۔