حِزقی ایل 11:22-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. تب کرُّوبِیوں نے اپنے اپنے بازُو بُلند کِئے اور پہئے اُن کے ساتھ ساتھ چلے اور اِسرائیل کے خُدا کا جلال اُن کے اُوپر جلوہ گر تھا۔

23. اور خُداوند کا جلال شہر میں سے اُٹھا اور شہر کی مشرِقی طرف کے پہاڑ پر جا ٹھہرا۔

24. تب رُوح نے مُجھے اُٹھایا اور خُدا کی رُوح نے رویا میں مُجھے پِھر کسدیوں کے مُلک میں اسِیروں کے پاس پُہنچا دِیا اور وہ رویا جو مَیں نے دیکھی مُجھ سے غائِب ہو گئی۔

25. اور مَیں نے اسِیروں سے خُداوند کی وہ سب باتیں بیان کِیں جو اُس نے مُجھ پر ظاہِر کی تِھیں۔

حِزقی ایل 11