ایُّوب 7:9-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. جَیسے بادل پھٹ کر غائِب ہو جاتا ہےوَیسے ہی وہ جو قبر میں اُترتا ہے پِھر کبھی اُوپرنہیں آتا۔

10. وہ اپنے گھر کو پِھر نہ لَوٹے گا ۔نہ اُس کی جگہ اُسے پِھر پہچانے گی۔

11. اِس لِئے مَیں اپنا مُنہ بند نہیں رکھُّوںگا ۔مَیں اپنی رُوح کی تلخی میں بولتا جاؤُںگا۔مَیں اپنی جان کے عذاب میں شِکوہ کرُوںگا۔

12. کیا مَیں سمُندر ہُوں یامگرمچھجو تُو مُجھ پرپہرا بِٹھاتاہے؟

13. جب مَیں کہتا ہُوں میرا بِستر مُجھے آرام پُہنچائے گا ۔میرا بِچَھونا میرے غم کو ہلکاکرے گا

14. تو تُو خوابوں سے مُجھے ڈراتااور رویتوں سے مُجھے سہما دیتا ہے۔

15. یہاں تک کہ میری جان پھانسیاور مَوت کو میری اِن ہڈّیوں پر ترجِیح دیتی ہے۔

16. مُجھے اپنی جان سے نفرت ہے ۔ مَیں ہمیشہ تک زِندہرہنانہیں چاہتا۔مُجھے چھوڑ دے کیونکہ میرے دِن بُطلان ہیں۔

17. اِنسان کی بِساط ہی کیا ہے جو تُو اُسے سرفراز کرےاور اپنا دِل اُس پر لگائے

18. اور ہر صُبح اُس کی خبرلےاور ہر لمحہ اُسے آزمائے؟

19. تُو کب تک اپنی نِگاہ میری طرف سے نہیں ہٹائے گااور مُجھے اِتنی بھی مُہلت نہ دے گا کہ اپنا تُھوک نِگل لُوں؟

20. اَے بنی آدم کے ناظِر! اگر مَیں نے گُناہ کِیا ہےتوتیراکیا بِگاڑتا ہُوں؟تُو نے کیوں مُجھے اپنا نِشانہ بنا لِیا ہےیہاں تک کہ مَیں اپنے آپ پر بوجھ ہُوں؟

21. تُو میرا گُناہ کیوں نہیں مُعاف کرتا اور میری بدکاریکیوں نہیں دُور کردیتا؟اب تو مَیں مِٹّی میں سوجاؤُںگااور تُو مُجھے خُوب ڈُھونڈے گا پر مَیں نہ ہُوںگا۔

ایُّوب 7