1. تب ایُّوب نے خُداوند کو یُوں جواب دِیا:-
2. مَیں جانتا ہُوں کہ تُو سب کُچھ کر سکتا ہےاور تیرا کوئی اِرادہ رُک نہیں سکتا۔
3. یہ کَون ہے جو نادانی سے مصلحت پر پردہ ڈالتا ہے؟لیکن مَیں نے جو نہ سمجھا وُہی کہایعنی اَیسی باتیں جو میرے لِئے نِہایت عجِیب تِھیں جِنکو مَیں جانتا نہ تھا۔