ایُّوب 38:28-38 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. کیا بارِش کا کوئی باپ ہے؟یا شبنم کے قطرے کِس سے تولُّدہُوئے؟

29. یخ کِس کے بطن سے نِکلااور آسمان کے سفید پالے کو کِس نے پَیداکِیا؟

30. پانی پتّھر سا ہو جاتا ہےاور گہراؤ کی سطح جم جاتی ہے۔

31. کیا تُو عقدِ ثُر یّا کو باندھ سکتایا جبّار کے بندھن کو کھول سکتا ہے؟

32. کیا تُو مِنطقتُہ البُرُوج کو اُن کے وقتوں پر نِکال سکتا ہے؟یا بناتُ النّعش کی اُن کی سہیلِیوں کے ساتھ رہبری کرسکتاہے؟

33. کیا تُو آسمان کے قوانِین کو جانتا ہےاور زمِین پر اُن کا اِختیار قائِم کر سکتاہے؟

34. کیا تُو بادلوں تک اپنی آواز بُلند کر سکتا ہےتاکہ پانی کی فراوانی تُجھے چُھپالے؟

35. کیا تُو بِجلی کو روانہ کر سکتا ہے کہ وہ جائےاور تُجھ سے کہے مَیں حاضِرہُوں؟

36. باطِن میں حِکمت کِس نے رکھّی؟اور دِل کو دانِش کِس نے بخشی؟

37. بادلوں کو حِکمت سے کَون گِن سکتاہے؟یا کَون آسمان کی مشکوں کو اُنڈیل سکتا ہے

38. جب گرد مِل کر تُودہ بن جاتی ہےاور ڈھیلے باہم سٹ جاتے ہیں؟

ایُّوب 38