27. تاکہ اُجڑی اور سُونی زمِین کو سیراب کرےاور نرم نرم گھاس اُگائے؟
28. کیا بارِش کا کوئی باپ ہے؟یا شبنم کے قطرے کِس سے تولُّدہُوئے؟
29. یخ کِس کے بطن سے نِکلااور آسمان کے سفید پالے کو کِس نے پَیداکِیا؟
30. پانی پتّھر سا ہو جاتا ہےاور گہراؤ کی سطح جم جاتی ہے۔
31. کیا تُو عقدِ ثُر یّا کو باندھ سکتایا جبّار کے بندھن کو کھول سکتا ہے؟
32. کیا تُو مِنطقتُہ البُرُوج کو اُن کے وقتوں پر نِکال سکتا ہے؟یا بناتُ النّعش کی اُن کی سہیلِیوں کے ساتھ رہبری کرسکتاہے؟
33. کیا تُو آسمان کے قوانِین کو جانتا ہےاور زمِین پر اُن کا اِختیار قائِم کر سکتاہے؟
34. کیا تُو بادلوں تک اپنی آواز بُلند کر سکتا ہےتاکہ پانی کی فراوانی تُجھے چُھپالے؟