13. خواہ تنبِیہ کے لِئے یا اپنے مُلک کے لِئے۔یا رحمت کے لِئے وہ اُسے بھیجے۔
14. اَے ایُّوب اِس کو سُن لے۔چُپ چاپ کھڑا رہ اور خُدا کے حَیرت انگیز کاموں پر غَور کر۔
15. کیا تُجھے معلُوم ہے کہ خُدا کیوں کر اُنہیں تاکِید کرتا ہےاور اپنے بادل کی بِجلی کو چمکاتاہے؟
16. کیا تُو بادلوں کے مُوازنہ سے واقِف ہے؟یہ اُسی کے حَیرت انگیز کام ہیں جو عِلم میں کامِل ہے۔
17. جب زمِین پر جنُوبی ہَوا کی وجہ سے سنّاٹا ہوتاہےتو تیرے کپڑے کیوں گرم ہو جاتے ہیں؟
18. کیا تُو اُ س کے ساتھ فلک کو پَھیلا سکتا ہےجو ڈھلے ہُوئے آئِینہ کی طرح مضبُوط ہے؟
19. ہم کو سِکھا کہ ہم اُس سے کیا کہیںکیونکہ اندھیرے کے سبب سے ہم اپنی تقرِیر کو درُستنہیں کر سکتے
20. کیا اُ س کو بتایا جائے کہ مَیں بولنا چاہتاہُوں؟یا کیا کوئی آدمی یہ خواہش کرے کہ وہ نِگل لِیاجائے؟
21. ابھی تو آدمی اُس نُور کو نہیں دیکھتے جو افلاک پر روشن ہےلیکن ہوا چلتی ہے اور اُنہیں صاف کر دیتی ہے۔
22. شِمال سے سُنہری روشنی آتی ہے۔خُدا مُہِیب شَوکت سے مُلبّس ہے۔
23. ہم قادرِ مُطلق کو پا نہیں سکتے۔ وہ قُدرت اورعدل میں شاندار ہےاور اِنصاف کی فراوانی میں ظُلم نہ کرے گا۔
24. اِسی لِئے لوگ اُس سے ڈرتے ہیں۔وہ دانا دِلوں کی پروا نہیں کرتا۔