ایُّوب 33:20-33 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. یہاں تک کہ اُس کا جی روٹی سےاور اُس کی جان لذِیذ کھانے سے نفرت کرنے لگتی ہے ۔

21. اُس کا گوشت اَیسا سُوکھ جاتا ہے کہ دِکھائی نہیں دیتااور اُس کی ہڈِّیاں جو دِکھائی نہیں دیتی تِھیں نِکل آتی ہیں ۔

22. بلکہ اُس کی جان گڑھے کے قرِیب پُہنچتی ہےاور اُس کی زِندگی ہلاک کرنے والوں کے نزدِیک۔

23. وہاں اگر اُس کے ساتھ کوئی فرِشتہ ہویا ہزار میں ایک تعبِیر کرنے والاجو اِنسان کو بتائے کہ اُس کے لِئے کیا ٹِھیک ہے

24. تو وہ اُس پررحم کرتا اور کہتا ہےکہ اُسے گڑھے میں جانے سے بچا لے۔مُجھے فِدیہ مِل گیا ہے۔

25. تب اُس کا جِسم بچّے کے جِسم سے بھی تازہ ہو گااور اُس کی جوانی کے دِن لَوٹ آتے ہیں۔

26. وہ خُدا سے دُعا کرتا ہے اور وہ اُس پر مِہربان ہوتاہے۔اَیسا کہ وہ خُوشی سے اُس کا مُنہ دیکھتا ہےاور وہ اِنسان کی صداقت کو بحال کر دیتا ہے۔

27. وہ لوگوں کے سامنے گانے اور کہنے لگتا ہےکہ مَیں نے گُناہ کِیا اور حق کو اُلٹ دِیااور اِس سے مُجھے فائِدہ نہ ہُؤا۔

28. اُس نے میری جان کو گڑھے میں جانے سے بچایااور میری زِندگی روشنی کو دیکھے گی۔

29. دیکھو! خُدا آدمی کے ساتھ یہ سب کامدو بار بلکہ تِین بار کرتا ہے

30. تاکہ اُس کی جان کو گڑھے سے لَوٹا لائےاور وہ زِندوں کے نُور سے مُنوّر ہو۔

31. اَے ایُّوب! توجُّہ سے میری سُن۔خاموش رہ اور مَیں بولُوں گا۔

32. اگر تُجھے کُچھ کہنا ہے تو مُجھے جواب دے۔بول کیونکہ مَیں تُجھے راست ٹھہرانا چاہتا ہُوں۔

33. اگر نہیں تو تُو میری سُن۔خاموش رہ اور مَیں تُجھے دانائی سِکھاؤُں گا۔

ایُّوب 33