15. یا اُن شاہزادوں کے ساتھ ہوتا جِن کے پاسسونا تھا ۔جِنہوں نے اپنے گھر چاندی سے بھر لِئے تھے۔
16. یا پوشِیدہ اِسقاطِ حمل کی مانِند مَیں وجُود میں نہ آتایا اُن بچّوں کی مانِند جِنہوں نے رَوشنی ہی نہ دیکھی۔
17. وہاں شرِیر فساد سے باز آتے ہیںاور تھکے ماندے راحت پاتے ہیں۔
18. وہاں قَیدی مِل کر آرام کرتے ہیںاور داروغہ کی آواز سُننے میں نہیں آتی۔
19. چھوٹے اور بڑے دونوں وہِیں ہیںاور نَوکر اپنے آقا سے آزاد ہے۔
20. دُکھیارے کوروشنیاور تلخ جان کو زِندگی کیوں مِلتی ہے؟
21. جو مَوت کی راہ دیکھتے ہیں پر وہ آتی نہیںاور چُھپے خزانوں سے زِیادہ اُس کے جویان ہیں۔
22. جو نِہایت شادماناور خُوش ہوتے ہیں جب قبر کو پا لیتے ہیں
23. اَیسے آدمی کو روشنی کیوں مِلتی ہے جِس کی راہچُھپی ہےاور جِسے خُدا نے ہر طرف سے بند کر دِیا ہے؟
24. کیونکہ میرے کھانے کی جگہ میری آہیں ہیںاور میرا کراہنا پانی کی طرح جاری ہے۔
25. کیونکہ جِس بات سے مَیں ڈرتا ہُوں وُہی مُجھ پرآتی ہےاور جِس بات کا مُجھے خَوف ہوتا ہے وُہی مُجھ پرگُذرتی ہے ۔
26. کیونکہ مُجھے نہ چَین ہے نہ آرام نہ مُجھے کل پڑتی ہےبلکہ مُصِیبت ہی آتی ہے۔