13. اُس کے تِیرانداز مُجھے چاروں طرف سے گھیرلیتے ہیں۔وہ میرے گُردوں کو چِیرتا ہے اور رحم نہیں کرتااور میرے پِت کو زمِین پر بہا دیتا ہے۔
14. وہ مُجھے زخم پر زخم لگا کر خستہ کرتا ہے۔وہ پہلوان کی طرح مُجھ پر دھاوا کرتا ہے۔
15. مَیں نے اپنی کھال پر ٹاٹ کو سی لِیا ہےاور اپنا سِینگ خاک میں رکھ دِیاہے۔
16. میرا مُنہ روتے روتے سُوج گیااور میری پلکوں پر مَوت کا سایہ ہے۔
17. اگرچہ میرے ہاتھوں میں ظُلم نہیںاور میری دُعا بے رِیا ہے۔
18. اَے زمِین! میرے خُون کو نہ ڈھانکنااور میری فریاد کو آرام کی جگہ نہ مِلے۔
19. اب بھی دیکھ! میرا گواہ آسمان پر ہےاور میرا ضامِن عالمِ بالا پر ہے۔
20. میرے دوست میری حقارت کرتے ہیںپر میری آنکھ خُدا کے حضُور آنسُو بہاتی ہے۔
21. تاکہ وہ آدمی کے حق کو اپنے ساتھاور آدم زاد کے حق کو اُس کے پڑوسی کے ساتھ قائِم رکھّے۔
22. کیونکہ جب چند سال نِکل جائیں گےتو مَیں اُس راستہ سے چلا جاؤں گا جِس سے پِھر لَوٹنے کا نہیں۔