ایُّوب 16:1-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب ایُّوب نے جواب دِیا:-

2. اَیسی بُہت سی باتیں مَیں سُن چُکا ہُوں۔تُم سب کے سب نِکمّے تسلّی دینے والے ہو۔

3. کیا لغو باتیں کبھی ختم ہوںگی؟تُو کَون سی بات سے جِھڑک کر جواب دیتاہے؟

4. مَیں بھی تُمہاری طرح بات بنا سکتا ہُوں۔اگر تُمہاری جان میری جان کی جگہ ہوتیتو مَیں تُمہارے خِلاف باتیں گھڑ سکتااور تُم پر اپنا سر ہِلا سکتا۔

5. بلکہ مَیں اپنی زُبان سے تُمہیں تقوِیت دیتااور میرے لبوں کی غمگُساری تُم کو تسلّی دیتی۔

6. اگرچہ مَیں بولتا ہُوں پر مُجھ کو تسلّی نہیں ہوتیاور گو چُپکا بھی ہو جاتا ہُوں پر مُجھے کیا راحت ہوتی ہے؟

7. پر اُس نے تو مُجھے بیزار کر ڈالا ہے۔تُو نے میرے سارے جتھے کو تباہ کر دِیا ہے۔

8. تُو نے مُجھے مضبُوطی سے پکڑ لِیا ہے ۔ یِہی مُجھ پرگواہ ہے۔میری لاغری میرے خِلاف کھڑی ہو کر میرے مُنہ پرگواہی دیتی ہے۔

9. اُس نے اپنے غضب میں مُجھے پھاڑا اور میرا پِیچھاکِیاہے۔اُس نے مُجھ پر دانت پِیسے۔میرا مُخالِف مُجھے آنکھیں دِکھاتا ہے۔

10. اُنہوں نے مُجھ پر مُنہ پسارا ہے۔اُنہوں نے طنزاً مُجھے گال پر مارا ہے۔وہ میرے خِلاف اِکٹّھے ہوتے ہیں۔

11. خُدا مُجھے بے دِینوں کے حوالہ کرتا ہےاور شرِیروں کے ہاتھوں میں مُجھے سپُرد کرتا ہے۔

12. مَیں آرام سے تھا اور اُس نے مُجھے چُور چُور کر ڈالا۔اُس نے میری گردن پکڑ لی اور مُجھے پٹک کر ٹُکڑے ٹُکڑےکر دِیا۔اور اُس نے مُجھے اپنا نِشانہ بنا کر کھڑا کر لِیاہے۔

13. اُس کے تِیرانداز مُجھے چاروں طرف سے گھیرلیتے ہیں۔وہ میرے گُردوں کو چِیرتا ہے اور رحم نہیں کرتااور میرے پِت کو زمِین پر بہا دیتا ہے۔

ایُّوب 16