ایُّوب 12:1-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب ایُّوب نے جواب دِیا:-

2. بے شک آدمی تو تُم ہی ہواور حِکمت تُمہارے ہی ساتھ مَرے گی۔

3. لیکن مُجھ میں بھی سمجھ ہے جَیسے تُم میں ہے۔مَیں تُم سے کم نہیں۔بَھلا اَیسی باتیں جَیسی یہ ہیں کَون نہیں جانتا؟

4. مَیں اُس آدمی کی طرح ہُوں جو اپنے پڑوسی کےلِئے ہنسی کا نِشانہ بنا ہے۔مَیں وہ آدمی تھا جو خُدا سے دُعا کرتا اور وہ اُس کی سُن لیتا تھا۔راست اور کامِل آدمی ہنسی کا نِشانہ ہوتا ہی ہے ۔

5. جو چَین سے ہے اُس کے خیال میں دُکھ کے لِئےحقارت ہوتی ہے۔یہ اُن کے لِئے تیّار رہتی ہے جِن کا پاؤں پِھسلتا ہے۔

6. ڈاکُوؤں کے ڈیرے سلامت رہتے ہیںاور جو خُدا کو غُصّہ دِلاتے ہیں وہ محفُوظ رہتے ہیں۔اُن ہی کے ہاتھ کو خُدا خُوب بھرتا ہے۔

7. حَیوانوں سے پُوچھ اور وہ تُجھے سِکھائیں گےاور ہُوا کے پرِندوں سے دریافت کر اور وہ تُجھےبتائیں گے۔

8. یا زمِین سے بات کر اور وہ تُجھے سِکھائے گیاور سمُندر کی مچھلِیاں تُجھ سے بیان کریں گی۔

9. کَون نہیں جانتا کہ اِن سب باتوں میںخُداوند ہی کا ہاتھ ہے جِس نے یہ سب بنایا؟

10. اُسی کے ہاتھ میں ہر جاندار کی جاناور کُل بنی آدم کا دَم ہے۔

11. کیا کان باتوں کو نہیں پرکھ لیتاجَیسے زُبان کھانے کو چکھ لیتی ہے؟

12. بُڈّھوں میں سمجھ ہوتی ہےاور عُمر کی درازی میں دانائی۔

13. خُدا میں سمجھ اور قُوّت ہے۔اُس کے پاس مصلحت اور دانائی ہے۔

14. دیکھو! وہ ڈھا دیتا ہے تو پِھر بنتا نہیں۔وہ آدمی کو بند کر دیتا ہے تو پِھر کُھلتا نہیں۔

15. دیکھو!وہ مِینہ کو روک لیتا ہے تو پانی سُوکھ جاتا ہے۔پِھر جب وہ اُسے بھیجتا ہے تو وہ زمِین کو اُلٹ دیتا ہے ۔

ایُّوب 12