1. تب ضُوفر نعماتی نے جواب دِیا:-
2. کیا اِن بُہت سی باتوں کا جواب نہ دِیاجائے؟اور کیا بکواسی آدمی راست ٹھہرایاجائے؟
3. کیا تیری لاف زنی لوگوں کو خاموش کردے؟اور جب تُو ٹھٹّھا کرے تو کیا کوئی تُجھے شرمِندہ نہ کرے؟
4. کیونکہ تُو کہتا ہے میری تعلِیم پاک ہےاور مَیں تیری نِگاہ میں بے گُناہ ہُوں۔
5. کاش! خُدا خُود بولےاور تیرے خِلاف اپنے لبوں کو کھولے
6. اور حِکمت کے اسرار تُجھے دِکھائےکہ وہ تاثِیر میں گُوناگُون ہے!سو جان لے کہ تیری بدکاری جِس لائِق ہے اُس سےکم ہی خُدا تُجھ سے مُطالبہ کرتا ہے۔