8. کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں ۔ خُدا کی بخشِش ہے۔
9. اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔
10. کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُو ع میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔