اِفسِیوں 2:7-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. تاکہ وہ اپنی اُس مِہربانی سے جو مسِیح یِسُو ع میں ہم پر ہے آنے والے زمانوں میں اپنے فضل کی بے نِہایت دَولت دِکھائے۔

8. کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں ۔ خُدا کی بخشِش ہے۔

9. اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔

10. کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُو ع میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔

11. پس یاد کرو کہ تُم جو جِسم کے رُو سے غَیر قَوم والے ہو اور وہ لوگ جو جِسم میں ہاتھ سے کِئے ہُوئے خَتنہ کے سبب سے مختُون کہلاتے ہیں تُم کو نامختُون کہتے ہیں۔

اِفسِیوں 2