اِفسِیوں 2:12-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اگلے زمانہ میں مسِیح سے جُدا اور اِسرا ئیل کی سلطنت سے خارِج اور وعدہ کے عہدوں سے نا واقِف اور نااُمّید اور دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔

13. مگر تُم جو پہلے دُور تھے اب مسِیح یِسُو ع میں مسِیح کے خُون کے سبب سے نزدِیک ہو گئے ہو۔

14. کیونکہ وُہی ہماری صُلح ہے جِس نے دونوں کو ایک کر لِیا اور جُدائی کی دِیوار کو جو بِیچ میں تھی ڈھا دِیا۔

15. چُنانچہ اُس نے اپنے جِسم کے ذرِیعہ سے دُشمنی یعنی وہ شرِیعت جِس کے حُکم ضابِطوں کے طَور پر تھے مَوقُوف کر دی تاکہ دونوں سے اپنے آپ میں ایک نیا اِنسان پَیدا کر کے صُلح کرا دے۔

16. اور صلِیب پر دُشمنی کو مِٹا کر اور اُس کے سبب سے دونوں کو ایک تن بنا کر خُدا سے مِلائے۔

اِفسِیوں 2