اِستِثنا 6:19-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. اور خُداوند تیرے سب دُشمنوں کو تیرے آگے سے دفع کرے جَیسا اُس نے کہا ہے۔

20. اور جب آیندہ زمانہ میں تیرے بیٹے تُجھ سے سوال کریں کہ جِن شہادتوں اور آئِین اور فرمان کے ماننے کا حُکم خُداوند ہمارے خُدا نے تُم کو دِیا ہے اُن کا مطلب کیا ہے؟۔

21. تو تُو اپنے بیٹوں کو یہ جواب دینا کہ جب ہم مِصر میں فِرعون کے غُلام تھے تو خُداوند اپنے زورآور ہاتھ سے ہم کو مِصر سے نِکال لایا۔

22. اور خُداوند نے بڑے بڑے اور ہَولناک عجائب و نِشان ہمارے سامنے اہلِ مِصر اور فِرعو ن اور اُس کے سب گھرانے پر کر کے دِکھائے۔

23. اور ہم کو وہاں سے نِکال لایا تاکہ ہم کو اِس مُلک میں جِسے ہم کو دینے کی قَسم اُس نے ہمارے باپ دادا سے کھائی پُہنچائے۔

24. سو خُداوند نے ہم کو اِن سب احکام پر عمل کرنے اور ہمیشہ اپنی بھلائی کے لِئے خُداوند اپنے خُدا کا خَوف ماننے کا حُکم دِیا ہے تاکہ وہ ہم کو زِندہ رکھّے جَیسا آج کے دِن ظاہِرہے۔

25. اور اگر ہم اِحتیاط رکھّیں کہ خُداوند اپنے خُدا کے حضُور اِن سب حُکموں کو مانیں جَیسا اُس نے ہم سے کہا ہے تو اِسی میں ہماری صداقت ہو گی۔

اِستِثنا 6