اِستِثنا 32:42-46 Urdu Bible Revised Version (URD)

42. مَیں اپنے تیروں کو خُون پِلا پِلا کر مست کردُ وں گااور میری تلوار گوشت کھائے گی۔وہ خُون مقتُولوں اور اسِیروں کااور وہ گوشت دُشمن کے سرداروں کے سر کا ہو گا۔

43. اَے قَومو! اُس کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤکیونکہ وہ اپنے بندوں کے خُون کا اِنتِقام لے گااور اپنے مُخالِفوں کو بدلہ دے گااور اپنے مُلک اور لوگوں کے لِئے کفّارہ دے گا۔

44. تب مُوسیٰ اور نُون کے بیٹے ہوسیعَ نے آ کر اِس گِیت کی سب باتیں لوگوں کو کہہ سُنائِیں۔

45. اور جب مُوسیٰ یہ سب باتیں سب اِسرائیلِیوں کو سُنا چُکا۔

46. تو اُس نے اُن سے کہا کہ جو باتیں مَیں نے تُم سے آج کے دِن بیان کی ہیں اُن سب سے تُم دِل لگانا اور اپنے لڑکوں کو حُکم دینا کہ وہ اِحتیاط رکھ کر اِس شرِیعت کی سب باتوں پر عمل کریں۔

اِستِثنا 32