1. کان لگاؤ اَے آسمانو! اور مَیں بولُوں گااور زمِین میرے مُنہ کی باتیں سُنے۔
2. میری تعلِیم مینہ کی طرح برسے گی۔میری تقرِیر شبنم کی مانِندٹپکے گیجَیسے نرم گھاس پر پھوآر پڑتی ہواور سبزی پر جھڑیاں۔
3. کیونکہ مَیں خُداوند کے نام کا اِشتہار دُوں گا۔تُم ہمارے خُدا کی تعظِیم کرو۔
4. وہ وُہی چٹان ہے ۔ اُس کی صنعت کامِل ہےکیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔وہ مُنصِف اور برحق ہے۔